28 دسمبر 2018 - 11:33
8 سال بعد شام کا پہلا مسافر طیارہ تیونس کے ایئر پورٹ پر پہنچ گیا

شام میں بشار اسد کی حکومت پائداری کے ساتھ سیاسی فتح کی جانب بڑھ رہی ہے شام کا 8 سال بعد پہلا مسافر طیارہ تیونس کے شمال مشرقی میں الحبیب رقیبہ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پہنچ گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں بشار اسد کی حکومت پائداری کے ساتھ سیاسی فتح کی جانب بڑھ رہی ہے شام کا 8 سال بعد پہلا مسافر طیارہ تیونس کے شمال مشرقی میں الحبیب رقیبہ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پہنچ گیا ہے۔

یہ طیارہ شامی طیارہ کمپنی اجنحہ الشام کا ہے الحبیب رقیبہ ایئر پورٹ پر شام کے مسافر طیارے کی لینڈنگ سے قبل تیونس کے سیکڑوں شہری شامی مسافروں کا استقبال کرنے کے لئے ائر پورٹ پر موجود تھے۔

تیونس کے سابق صدر المنصف المرزوقی نے 2012 میں شام کے ساتھ تعلقات منقطع کردیئے تھے جبکہ موجودہ صدر الباجی قائد السبسی نے شام کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے اقدام کو اشتباہ قراردیا تھا اور صدارتی انتخابات کی تبلیغات میں وعدہ کیا تھا کہ وہ شام کے ساتھ تعلقات برقرار کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169